ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / این آئی اے کی چھاپہ ماری:بی جے پی نے ٹی آر ایس حکومت کی مجرمانہ غفلت پراُٹھائے سوال

این آئی اے کی چھاپہ ماری:بی جے پی نے ٹی آر ایس حکومت کی مجرمانہ غفلت پراُٹھائے سوال

Wed, 29 Jun 2016 23:23:50    S.O. News Service

حیدرآباد، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شہر میں دہشت گردی کا مشتبہ ماڈیول سامنے آنے کے ساتھ ہی بی جے پی نے آج تلنگانہ حکومت پر حیدرآباد کو دہشت گرد عناصر کے لیے محفوظ پناگاہ بننے سے روکنے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگادیا۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان کرشن ساگر راؤ نے ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے حیدرآباد میں آئی ایس آئی ایس کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے اور چھاپہ ماری کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔بی جے پی نے تلنگانہ حکومت سے حیدرآباد اور پرانے شہر کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے نہیں روکنے پر اس مجرمانہ غفلت کو لے کر سوال کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر کا نرم رخ اور اقلیتی ووٹ بینک کی سیاست حیدرآباد کی شبیہ کونقصان پہنچارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ قومی جانچ ایجنسی نے آج پرانے شہر کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کی اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جو مبینہ طور پر شہر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے پاس سے کچھ گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ۔


Share: